اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کے معاشی، سیاسی اور انتظامی چیلنجز عمران خان کی ناکام پالیسیوں کا شاخسانہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے لکھا کہ عمران خان نے ہمیشہ صرف بیان بازی کی ہے۔ قوم عمران خان کی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے متعلق پوچھ رہی ہے۔
Imran Niazi has always been about grandstanding & rhetoric. The nation is justified in asking him about his dismal performance in office both at the federal & provincial levels. Today's political, governance & economic challenges have their roots in his failed policies.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 26, 2023
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا آج کے سیاسی، انتظامی اور معاشی چیلنجز کی جڑیں عمران خان کے 4 سالہ دور کی ناکام پالیسیوں میں ہیں۔