دہشت گردی کے مقدمات، عمران خان سمیت 18 رہنما سی ٹی ڈی طلب

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد کی عدالت پیش ہونے کے فیصلے کے بعد سے سی ٹی ڈی اسلام آباد بھی اب حرکت میں آ گئی ہے ، پاکستان تحریک انصاف سمیت 17 پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کر لیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اسلام آباد نے تحریک انصاف کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے ، جن رہنماؤں کو طلب کیا گیا ہے ان میں عمران خان، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، مراد سعید، عامر کیانی، اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم، فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر، حسان خان نیازی اور کرنل (ر) عاصم شامل ہیں ۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام رہنماؤں کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے جب کہ سابق وزیر اعظم عمران خان، اسد عمر، علی نواز اعوان، عامر مغل، جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج ہونے والے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے ، تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں