ڈالر کی اڑان جاری ، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 30 پیسے اضافہ

کراچی: انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد امریک ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

گذشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے آخری دن انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہوکر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا ۔

آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 1 ڈالر 283.50 روپے کا ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں