پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،12 مارچ 2021

چیئرمین سینیٹ کون ہوگا؟صادق سنجرانی یایوسف گیلانی، فیصلہ آج ہوگا، وزیراعظم سنجرانی کی جیت کیلئےپرعزم،سینٹرزکےاعزازمیں ظہرانہ

ایوان بالا،اپوزیشن کے50،حکومت کےپاس48سینیٹرز، جماعت اسلامی،آزاد سینیٹر نسیمہ احسان کاووٹ فیصلہ کن ہوگا، سراج الحق کاحکومت،اپوزیشن امیداورکی حمایت نہ کرنےکااعلان

حکومت نےڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےمرزاآفریدی کونامزدکردیا، پی ٹی آئی کورکمیٹی اجلاس میں صادق سنجرانی،مرزاآفریدی کی توثیق

ن لیگ کےسینیٹ الیکشن کیلئےدباؤڈالنےکےالزامات، سینیٹرعبدالکریم کا کہنا ہے کہ کال پرکہاگیایوسف گیلانی کوووٹ نہیں دینا، شاہدخاقان کہتے ہیں کہ حکومت جان بوجھ کرایوان بالاکومتنازع بنارہی ہے۔

مولانا کا آصف زرداری اور نوازشریف کو ٹیلی فون، آصف زرداری کی مولانا کو یقین دہانی کہ ہوم ورک مکمل ہے، نوازشریف کی تمام سینیٹرز کے ووٹ کی یقین دہانی

مریم نوازکاسینیٹرزکوفون کالزکرکےدھمکانےکاالزام، انھوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم امیدوارکوووٹ دینےسےروکاجارہاہے، بعض سینیٹرز نے ثبوت ریکارڈ کرلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں