قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے مدینہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔
بابر اعظم نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول کے سامنے لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ بابر اعظم عمرہ کی ادائیگی کے لیے ان دنوں سعودی عرب گئے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی تصویر کے ساتھ فارسی زبان کا ایک نعتیہ مصرع لکھا، گنبدِ خضریٰ کی جانب دیکھتے بابر اعظم نےلکھا “بعد از خدابزرگ توئی،،،قصہ مختصر ،،”
بعد از خدا بزرگ توئی
قصہ مختصرـ pic.twitter.com/n1dSdLKF0I— Babar Azam (@babarazam258) March 30, 2023
خیال رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے گزشتہ سال بھی عمرے کی سعادت حاصل کی تھی۔