کورونا وائرس سے مزید 54 جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) ملک میں کورونا کی دوسری لہربےقابو ہونے لگی۔ این سی او سی(نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق مہلک کورونا وائرس نے مزید 54 زندگیاں نگل لیں۔

این سی او سی کے مطابق اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار430 تک جا پہنچی ہے۔24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار701 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد18 ہزار703 ہو گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 65 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں