مسلم لیگ ن کا 3 اپریل سے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن نے 3 اپریل سے لاہور میں پارٹی ممبر شپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ممبر شپ کیمپ لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں لگائے جائیں گے۔ ڈسٹرکٹ یوتھ کوآرڈینیٹر حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی ہدایت پر نوجوانوں کی پارٹی ممبرشپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، لاہور کے تمام صوبائی حلقوں میں 3 اپریل سے 9 اپریل تک ممبرشپ کیمپ لگائیں جائیں گے۔

حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز براہ راست اس عمل کی نگرانی کریں گی، پاکستان کی یوتھ مسلم لیگ ن کا بہت بڑا ووٹ بینک ہے، مریم نواز کی قیادت کو یوتھ کی طرف سے ویلکم کیا گیا ہے، میاں نوازشریف نے بھی خصوصی طور پر نوجوانوں کو فرنٹ لائن پر لانے کی ہدایات کیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں انکی سپورٹ سے مسلم لیگ ن دوبارہ حکومت بنائے گی، لاہور کے نوجوان تیار ہو جائیں پارٹی قائد جلد آپکے درمیان ہونگے، مسلم لیگ ن کا نوجوان اپنے قائد تاریخ استقبال کرنے کےلئے بے چین ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں