عالمی منڈی میں خام تیل 6 فیصد تک مہنگا ہوگیا

سعودی عرب اور اوپیک ممالک نے خام تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا ہو گیا ۔سعودی عرب اور اوپیک ممالک کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے سے قیمت میں تقریبا 6 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔ برینٹ کروڈ آئل 5.67 فیصد اضافے سے 84.42 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا ۔

سعودی عرب اور اوپیک آئندہ ماہ سے دسمبر تک خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 10 لاکھ بیرل سے زیادہ کمی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں