امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی: انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،جس کے بعد 2 روپے 71 پیسے اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکہ ڈالر 285 روپے 4 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں