معروف سرچ انجن گوگل کی جانب سے بلوچستان کے نوجوانوں کو 1 ہزار اسکالر شپس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
گوگل حکام کی جانب سے گوگل کیرئیر سرٹیفیکٹ کے معاہدے کی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔جس میں گوگل حکام، محکمہ تعلیم اور محکمہ محنت و افراد قوت کے نمائندے شامل تھے۔
معاہدے کے تحت گوگل بلوچستان کے نوجوانوں کو 5 لاکھ ڈالر مالیت کی 1 ہزار سکالر شپس فراہم کرے گی۔ گوگل پراجیکٹ منیجمنٹ ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ ، آئی ٹی سپورٹ، ایڈوانس بزنس انٹیلی جنس، سائبر سیکورٹی اور ڈیزائننگ کے شعبوں میں نوجوانوں کو تربیت فراہم کرے گا۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ اسکالرشپ حاصل کرنے والے نوجوانوں کو گھروں میں بیٹھ کر جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نوکریوں کے مواقع ملیں گے ۔
Best news for the youth of Balochistan. Google is here to give 1000 scholarships and those who clear the exams will be placed on jobs in sha Allah pic.twitter.com/vZHpzpSYEd
— Chief Secretary Balochistan (@cs_balochistan) April 5, 2023