انسٹا گرام کا نیا فیچر، بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کرنا ممکن ہوگیا

معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کی زندگی کچھ آسان بنا دے گا کیونکہ اب وہ اپنی بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ایڈ کر سکیں گے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر(سی ای او) مارک زکر برگ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام براڈ کاسٹ چینل پر اس فیچر کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اب صارفین انسٹاگرام بائیو میں 5 لنکس کو ایڈ کر سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے بتایا کہ یہ ان فیچرز میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ اس طرح کے لنکس سے صارفین اپنے آن لائن مواد تک فالوورز کو رسائی فراہم کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ یہ فیچر بزنس اور creator اکاؤنٹس سمیت تمام صارفین کو دستیاب ہے۔

فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ:

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ایڈٹ پروفائل پر کلک کرکے لنکس اور پھر ایڈ ایکسٹرنل لنک کے آپشن کو سلیکٹ کریں ،پھر آپ اپنے لنکس ایڈ کر کے انہیں اپنی مرضی کے مطابق اوپر نیچے کر سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں