دنیا کے کئی ممالک میں سورج کو گرہن لگنا شروع ہوگیا

دنیا کے مختلف ممالک میں رواں سال کا پہلا سورج گرہن لگ گیا ہے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق سورج گرہن کا آغاز 6 بجکر 34 منٹ پرہوا ہے ۔

یہ ہائبرڈ سورج گرہن جنوبی مشرقی ایشیا ، انٹارکٹیکا ، بحرالکاہل ، آسٹریلیا اور بحرہند کے کچھ حصوں میں دیکھا جائے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صبح 9 بج کر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پرہوگا ۔ سورج گرہن کا اختتام 11 بجر 59 منٹ پر ہوگا ۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سورج گرہین پاکستان اور بھارت میں نظر نہیں آئے گا ۔ رواں سال میں کل 4 گرہن ہوں گے ۔ 2 چاند گرہن اور 2 سورج گرہن ہوں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں