عید کے بعد کاروبار کا پہلا روز، انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید مہنگا

کراچی: عید کی تعطیلات کے اختتام پر کاروبار کے پہلے روز پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک روپے 18 پیسے مہنگا ہو کر 283 روپے 65 پیسے کا ہو گیا ہے ۔

عید کی تعطیلات سے پہلے 20 اپریل کو کاروبار کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو کر 283 روپے 47 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو کر 291 روپے 80 روپے کا ہو گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں