واٹس ایپ کا ایک ہی اکاؤنٹ 4 مختلف موبائل فونز پراستعمال ہوسکےگا

میٹا کمپنی نے دنیا میں پیغام رسانی کے لئے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی موبائل ایپ وٹس ایپ کا ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے ۔

میٹا کمپنی کے بانی مارک زکربرگ کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ وٹس ایپ کی ایک اور نئی اپ ڈیٹ متعارف کروائی گئی ہے ۔

اس نئی اپ ڈیٹ کے تحت اب 1 وٹس ایپ اکاونٹ پر 4 مختلف موبائل فونز یا دیگر ڈیواسز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا ۔ مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے وٹس ایپ صارفین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکے گی ۔

نئی اپ ڈیٹ سے قبل بھی صارفین ایک وٹس ایپ اکاونٹ مختلف ڈیواسز پر استعمال کر سکے تھے، تاہم یہ سہولت لیپ ٹاپ ، ٹیبلٹس اور کمپیوٹرز وغیرہ پر صرف براوزر کے ذریعے ہی استعمال کی جا سکتی تھی ۔ اب پہلی مرتبہ ایک صارف اپنا وٹس ایپ اکاونٹ ایک ہی وقت میں 4 مختلف موبائل فونز پر بھی استعمال کر سکے گا۔ یہاں پر یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ وٹس ایپ اکاونٹ جس موبائل پر سب سے پہلے لاگ ان کیا گیا ہو،اگر وہ موبائل فون مخصوص عرصے تک غیر فعال رہے، تو اس صورت میں بھی یہ وٹس ایپ اکاونٹ دیگر موبائل فونز سے بھی لاگ آوٹ ہو جائے گا ۔

واضح رہے کہ 1 ماہ کے عرصے میں یہ وٹس ایپ کی دوسری اہم اپ ڈیٹ ہے ، چند روز قبل ہی میٹا کمپنی واٹس ایپ کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کرا چکی۔

اب واٹس ایپ صارفین میسج فارورڈ کرنے سے پہلے بھی اس میں پس منظر اور دیگر معمولات شامل کر سکتے ہیں جس سے پیغام پڑھنے والا اس کو بہتر طور پر سمجھ سکے گا۔

خیال رہے کہ میٹا کمپنی نے فیس بک کی طرح کی سہولت واٹس ایپ میں بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے ، جس میں سے ایک آپشن یہ بھی ہے کہ کسی ویڈیو یا تصویر میں کیپشن کا اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس نئے بی ٹاورژن سے کسی بات کی مزید وضاحت کرنے کی ضرورت سے صاریفن بچ سکیں گے اور اسی میسج میں مزید چیزیں ایڈ بھی کر سکیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں