پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات 09 بجے، 12 مارچ 2021

صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ بن گئے،یوسف گیلانی کوشکست، حکومتی امیدوارکو48ووٹ پڑے،سنجرانی کی جیت پرارکان کاجشن، یوسف گیلانی کے42ووٹ،غلط مہرلگنےسے7ووٹ مستردہوگئے، 98ووٹ کاسٹ ہوئے،اسحاق ڈار،مشتاق احمدغیرحاضررہے۔

مرزاآفریڈی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب،54ووٹ لیے، اپوزیشن کےعبدالغفورحیدری کوشکست،44ووٹ حاصل کیے۔

فاروق ایچ نائیک نے7ووٹ مستردہونے کو چیلنج کر دیا، انھوں نے کہا کہ کئی نہیں لکھاکہ مہرخانےکےاندرلگانی چاہیے، حکومتی نمائندے نے جواب دیا کہ واضح ہے نام کے سامنے مہر لگائیں۔

صادق سنجرانی کا دوبارہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہو جانا پی ڈی ایم کے تابوت میں آخری کیل ہے، پہلے وزیر اعظم نے اعتماد کے ووٹ سے جیت حاصل کی اور اب عمران خان کے نامزد امیدوار کو جیت حاصل ہوئی، شبلی فراز کی سینیٹ چیئرمین انتخاب کے بعد میڈٰیا سے گفتگو

7 ووٹ کیسے مسترد ہوئے، بلاول بھٹو بھٹو بھنا کر رہ گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت سے مشاورت کروں گا، اس کے بعد عدالت جاؤں گا، یہی میرا حتمی فیصلہ ہے۔

معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل جاوید نے کرونا وائرس کے حوالے سے خطرناک خبر سنا دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں وائرس کی نئی لہر اور قسم آ چکی ہے، پنجاب کے بڑے بڑے شہر اس وبا کے نشانے پر ہی نہیں بلکہ زد میں آ گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں