’’صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد ‘‘

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو کامیابی پر مبارکباد ٗ امید ظاہر کر دی ماضی میں نظر انداز کئے جانیوالے علاقوں میں اسی طرح قومی دھارے میں لایا جاتا رہے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر ا پنی ایک ٹویٹ میں کہاکہ میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو چیئر مین سینیٹ اور ڈپٹی چیئر مین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ٗ میں خوش ہوں کہ بلوچستان اور سابق فاٹا کو یہ دو عہدے ملے۔ یہ میری اسی پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت میری جن علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا ان کو قومی دھارے میں لایا جائے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ میں صادق سنجرانی کو چیئر مین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئر مین سینیٹ کے طور پر چن لیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں