واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بہت بڑے فیچر کے اضافے کا اعلان

معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کیلئے بہت بڑے فیچر کے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں تصدیق کی گئی کہ میسجز ایڈٹ کرنے والا نیا فیچر بہت جلد تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔


جاری کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صارفین بہت جلد اپنے میسجز کو ایڈٹ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ مزید کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

خیال رہے کہ یہ فیچر مئی 2023 کے شروع میں اینڈرائیڈ، آئی او ایس اور ویب کے بیٹا (beta) ورژنز میں متعارف کرا دیا گیا تھا۔واٹس ایپ کی جانب سے نئی اپ ڈیٹ سے اس بات کا عندیہ ملتا ہے کہ ایڈٹ بٹن کا فیچر بہت جلد تمام افراد کو دستیاب ہوگا جس سے صارفین میسج بھیجنے کے بعد 15 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کر سکیں گے۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں واٹس ایپ نے چیٹ لاک کا بہترین فیچر متعارف کرایا ہے۔ واٹس ایپ نے اپریل میں ایک اکاؤنٹ یا فون نمبر بیک وقت کئی ڈیوائسز میں استعمال کرنے کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں