عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی

سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین حج کے 4 چیزیں ساتھ لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب آنے والے عازمین حج کے چار چیزیں ساتھ لانے پر پابندی ہوگی۔
وزارت حج و عمرہ نے ہدایت کی ہے کہ عازمین حج کے اپنے ہمراہ بغیر پیکنگ (کھلا ہوا)، کپڑوں میں لپیٹا ہوا سامان، پلاسٹک کی بوتلیں اور اضافی وزن لانے پر پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ عازمین حج کو اپنے ساتھ زیادہ نقدی اور قیمتی سامان نہ لانے کی ہدایت کی ہے۔


وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ جاج کرام غیر ملکی کرنسی اور قیمتی سامان اتنا ہی لائیں جتنی اجازت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں