قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے انجری کا شکار ہونے کے بعد ٹوئٹر پر اپنا پہلا بیان جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز آل راؤنڈرشاداب خان انگلینڈمیں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں سسیکس کی جانب سے ڈیبیو میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔
سمرسیٹ کے خلاف میچ میں ایک کیچ پکڑنے کی کوشش میں شاداب کی ساتھی فیلڈر ناتھن میک اینڈریو کے ساتھ شدید ٹکر ہو گئی، دونوں فیلڈرز نے ٹام کوہلر کیڈمور کا اونچا کیچ پکڑنے کی کوشش کی تھی۔
فیلڈرز کے ٹکرانے کی وجہ سے میچ 10 منٹ رکا رہا، سسیکس کے میڈیکل اسٹاف نے گراؤنڈ میں طبی امداد دے کر کھلاڑیوں کو کھڑا کیا، کنکشن پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نیتھن میک اینڈریو نے اپنے چار اوورز مکمل کیے جبکہ شاداب خان پروٹوکول کی وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔
Alhamdulilah I am better and feeling good. My concussion tests are all done. As a precaution I will take rest for a few days. Thank you for all ur prayers and support
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 27, 2023
اب اپنی انجری سے متعلق پاکستانی کرکٹر نے مداحوں کو مطلع کیا ہے۔
شاداب نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ‘الحمدللہ میں بہتر ہوں اور اچھا محسوس کر رہا ہوں، میرے کنکشن ٹیسٹ ہو چکے ہیں’۔
انہوں نے مزید لکھا ‘احتیاط کے طور پر میں کچھ دن آرام کروں گا، آپ سب کی تمام دعاؤں اور تعاون کا شکریہ’۔