لاہور: پنجاب کے شہری اب صوبے بھر میں کہیں سے بھی ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ سہولت شہریوں کی آسانی کیلئے کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب بھر میں اب کہیں بھی ڈرائیونگ لائسنس بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی حوالے سے پنجاب کے تمام ڈی پی او اور سی ٹی او کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے شہری جس ضلع کا ڈومیسائل رکھتے تھے وہیں سے لائسنس بنوانے کے پابند تھے۔
اس حوالے سے سٹی ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق پنجاب بھر میں پیپر لیس ورکنگ کا آغاز کردیا ہے، اب صرف قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔اب پنجاب کے شہریوں کو نہ پاسپورٹ سائز تصاویر،نہ شناختی کارڈ کی کاپی،نہ لائسنسنگ فائل اور نہ ہی ڈرائیونگ ٹکٹس کی ضرورت ہے۔
اب صرف قومی شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔
پنجاب بھر میں پیپرلیس ورکنگ.
آ ئیے جانتے ہیں شہری کیا کہتے ہیں ؟ pic.twitter.com/yXF7Uj3E9s— City Traffic Police Lahore (@ctplahore) June 2, 2023