بھارتی ریاست اڑیسا میں مسافر اور مال بردار ٹرین میں تصادم کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ہی جبکہ 180سے زائد زخمی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ شام 7 بج کر 20 منٹ پر اڑیسا کے ضلع بالاسور میں پیش آیا۔ ٹکر کے نتیجے میں شالیمار چنئی کورومنڈل ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹڑی سے الٹ گئیں۔
#WATCH | Coromandel Express derails near Bahanaga station in Balasore, Odisha. pic.twitter.com/9Lk2qauW9v
— ANI (@ANI) June 2, 2023
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافربردار ٹرین مغربی بنگال کے شالیمارریلوے اسٹیشن سے چنئی سینٹرل اسٹیشن کی طرف جا رہی تھی، ابتدائی طور پر 30 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں تھیں ، تاہم حادثے میں مزید ہلاکتوں جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ کے 3 یونٹس، 60 ایمبولینسوں سمیت ڈاکٹرز اور رضاکاروں کی ٹیمیں جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں۔