اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید لطیف کے بیان کو مخالف مخالف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے جو کہا ہمیں اس پر غصہ ہے ٗ پاکستان زندہ باد کر نعرہ قومی نعرہ ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ جاویدلطیف کے بیان پرہرپاکستانی کے دل کوٹھیس پہنچی،جاویدلطیف نے کہااگرکچھ ہواتوپاکستان کھپے کانعرہ نہیں لگائیں گے ٗٗجبکہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ پاکستان زندہ باد کانعرہ قومی نعرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں ہارجیت ہوتی رہتی ہے،اپوزیشن کی سیاست کاکوئی مقصدنہیںہے ٗ اپوزیشن کی سیاست منطقی انجام تک پہنچےگی ٗ نواز شریف اورمریم نواز دونوں سزایافتہ ہیں،اب صرف ایک ہی حل رہ گیا ہے کہ آپ یاپیسے واپس کریں گے،یاجیل کاٹیں گے،جاوید لطیف سے جوکہلوایاگیا،ہمیں غصہ ہے