پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 14 مارچ 2021

اسلام آباد: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث انتظامیہ کا تین سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ۔ ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات۔ سیل کیے جانے والے سب سیکٹرز میں F-11/1, I-8/4 I-10/2 شامل۔ ڈی سی اسلام آباد

جاوید لطیف نے شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھائی، ن لیگ نے ایک دفعہ پھر مودی کی زبان بولی ہے، فیاض چوہان کی میڈیا سے گفتگو

وزیر اعلی اور گورنر خیبر پختونخواہ کا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ٹیلی فون، دونوں رہنماوں کی صادق سنجرانی کوخیئرمین سینٹ بننے پر مبارکباد، وزیر اعظم اور انکی پارٹی نے بھرپور اعتماد کیا

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کی درخواست پر رد عمل۔ مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرانے کی درخواست کے بظاہر کوئی قانونی اور ٹھوس وجوہات نظر نہیں آرہی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 8036 نمونے ٹیسٹ کئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 232 نئے کیسز سامنے آئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں