سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے حریف کمپنی میٹا کی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد پہلا ٹوئٹ کرتے ہوئے اسے ’کاپی پیسٹ‘ قرار دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ آج فیس بک کے بانی اور میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مقابلے نئی ایپ ’تھریڈز‘ کو لانچ کر دیا ہے، جسے ٹوئٹر کیلئے اب تک کا سب سے بڑا چیلنج قرار دیا جا رہا ہے۔
جہاں نئی ایپ ’تھریڈز‘ لانچ ہونے کے بعد میٹا کمپنی کے مالک مارک زکربرگ نے 11 سال بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر واپسی کرتے ہوئے اسپائیڈر مین کارٹون ’ڈبل آئیڈینٹٹی‘ کی مشہور زمانہ میم بھی ٹوئٹ کی ہے۔
وہیں ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے بھی حریف ایپ ’تھریڈز‘ کے لانچ ہوتے ہی پہلا ٹوئٹ کیا اور اسے ٹوئٹر کا کاپی پیسٹ ورژن قرار دے دیا ہے۔
Meta's new app was built entirely using this keyboard: pic.twitter.com/RoRe6szEO0
— DogeDesigner (@cb_doge) July 6, 2023
خیال رہے کہ ایلون مسک نے 1 ٹوئٹ کے جواب میں ہنسنے والا ایموجی شیئر کیا ہے اور اس ٹوئٹ کی حمایت کی ہے کہ جس میں نئی ایپ تھریڈز کیلئے کاپی اور پیسٹ کے الفاظ استعمال کئے گئے تھے۔
Elon Musk on Instagram
August 21, 2018 pic.twitter.com/VlvasDuUHP
— Internal Tech Emails (@TechEmails) July 6, 2023
ایک اور ٹوئٹ میں ایلون مسک نے لکھا کہ انسٹاگرام پر جھوٹی خوشیوں کی نمائش کرنے سے بہتر ہے کہ ٹوئٹر پر لاتعداد اجنبیوں کی تنقیدی حملے برداشت کئے جائیں۔