پشاور (پبلک نیوز) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کل پشاور کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں صوبائی کابینہ میں ردوبدل اور توسیع کے معاملے پر اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ وزیراعظم 10 بلین ٹری منصوبہ کے تحت شجرکاری مہم میں بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک وزیر اور دو معاون خصوصی کا اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔ وزیراعظم کو صوبہ کی سیاسی اور انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی جائے گی
مطابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ وزیر اعلی کے پی کے محمود خان بھی ہمراہ ہوں گے۔