کورونا سے مزید 24افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ( پبلک نیوز ) کورونا کے مہلک وار سے گزشتہ 24گھنٹوں نے مزید 29مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ مزید 2532افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

نیشنل کمانڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے مزید 29مریض جاںبحق ہوگئے ہیں ،جبکہ مزید2532افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد 22ہزار 038ہو گئی ہے۔

ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 71ہزار 878مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔ اب تک ملک میں6,07,453مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں کورونا سے تاحا13,537اموات ہو چکی ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 44,061ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں