لاہور: جیمز ویب کی جانب سے تصاویر کھینچنے کے سلسلے کو ایک سال مکمل ہونے پرامریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اب تک کی ایک بہترین تصویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
ناسا نے خلا میں بھیجے جانے والی جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی کائنات کی پہلی رنگین تصویر 12 جولائی 2022 کو جاری کی تھی۔اس سلسلے کے 1 سال مکمل ہونے پر ناسا کی جانب سے اب تک کی ایک بہترین تصویر اور ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
جاری کی گئی تصویر اور ویڈیوز زمین سے 390 نوری سال کے فاصلے پر واقع ایک مقام Rho Ophiuchi کی ہے۔جس میں سورج جیسے ستاروں کو جنم لیتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں 50 ننھے ستاروں کو ایک بادل میں دکھایا گیا ہے۔
Cheers to our first year! 🥂
Let’s celebrate one year of Webb science by taking a brand-new look at Sun-like stars being born, in this detailed close-up of Rho Ophiuchi, the closest-star-forming region to Earth. https://t.co/jXJgjb4mFj pic.twitter.com/yi891eVDHp
— NASA Webb Telescope (@NASAWebb) July 12, 2023
ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے ویڈیو ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ستاروں کی پیدائش کو دیکھیں۔
Prepare to be awestruck! @NASAWebb's NEW first anniversary image presents star birth as an impressionistic masterpiece with the Rho Ophiuchi cloud complex, 390 light years away. We're unlocking the secrets of the universe, one breathtaking image at a time. #UnfoldTheUniverse pic.twitter.com/p94JYBQcd9
— Bill Nelson (@SenBillNelson) July 12, 2023
ناسا کی ایک اور آفیشل پامیلا میلوری نے ٹویٹ کیا اور کہا کہ ایک سال ہوگیا اور ایڈونچر تو ابھی شروع ہوا ہے۔
ناسا کی جانب سے جاری ویڈیو او ر تصویر میں نظرآنے والے ستارے ہمارے سورج سے زیادہ بڑے نہیں ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ایک ستارے کی زندگی کے ابتدائی مرحلے کی واضح عکاسی ہوتی ہے۔
اس حوالے سے امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ہمارا سورج بھی بہت پہلے اس مرحلے سے گزرا تھا اور اب ہمارے پاس کسی ستارے کی کہانی کے آغاز کو دیکھنے کی ٹیکنالوجی موجود ہے۔