سحر حیات کی شادی کی تقریبات میں ٹک ٹاکرز کے جلوے

معروف ٹک ٹاکر سحر حیات کی شادی کی پرتعیش تقریبات میں ٹک ٹاکرز نے خوب جلوے بکھیرے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

گذشتہ سال دسمبر میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی ٹک ٹاکر سحر حیات نے اب اپنا گھر بسا لیا ہے۔

سحر حیات کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ دنوں دعائے خیر سے ہوا، جس کے بعد برائیڈل شاور، مایوں، ابٹن اور مہندی، بارات اور ولیمے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

گذشتہ شب سحر حیات اور سمیع رشید کی شادی کے سلسلے میں قوالی نائٹ منائی گئی جس پر ٹک ٹاک برادری آئی ہوئی تھی .

سوشل میڈیا پلیٹ فامرز پر سحر حیات اور سمیع سمیت متعدد معروف شخصیات کے ڈانس کی ویڈیوز وائرل ہیں۔


ٹک ٹاکرز نے سحر حیات کی شادی کی تقریبات کو خوب انجوائے کیا اور ہر تقریب سے یادگار لمحے اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس وقت سحر حیات کی قریبی دوست کنول آفتاب، جنت مرزا کی ویڈیوز سمیت کئی ٹک ٹاکرز کی ڈانس پرفارمنسز کا سیلاب آیا ہوا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اِن ویڈیوز اور تصویروں کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں