ہم جنس پرستی کے حق میں ایمیزون کی انوکھی منطق

ای کامرس کی دنیا کی بڑی کمپنی ایمیزون نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایل جی بی ٹی کیو کے لوگوں کے بارے میں ایسی کتابیں شائع نہیں کریں گے جن میں ہم جنس پرست افراد کو ایک ذہنی بیمار کے طور پر پیش کیا گیا ہو۔

کمپنی نے امریکی کانگریس کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ “ہمارے پاس کچھ مواد فروخت نہ کرنے کا حق محفوظ ہے”۔

یاد رہے کہ ایمیزون کی جانب سے یہ وضاحت امریکا کی ریپبلکن پارٹی کےمتعدد امریکی سینیٹرز کی جانب اٹھائے گئے سوال کے جواب میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایمیزون نے قدامت پسند مصنف کی لکھی گئی کتاب کو تمام پلیٹ فارم سے کیوں حذف کر دیا؟

یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی ایوان نمائندگان نے ہم جنس پرستوں اور ٹرانسجینڈر لوگوں کے خلاف امتیازی سلوک کو مجرم قرار دینے کا قانون منظور کیا تھا۔

عالمی میڈیا کے مطابق اب امریکی سینیٹ میں بھی اس قانون کو پاس کرنے کا بل پیش کیا جائے گا۔ تاہم ابتک کسی بھی ریپبلکن سینیٹر نے اس بل کی حمایت میں ووٹ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں