پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 06 بجے، 15 مارچ 2021

حکومت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا، وفاقی وزیر شفقت محمود کہتے ہیں الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا، موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا، یہ استعفیٰ دیں

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کا امیدوار کامیاب ہوا، بلاول بھٹو کہتے ہیں پریزائیڈنگ افسر نے صحیح ووٹ مسترد کرکے اپنے امیدوار کو جتوادیا، ضمنی انتخابات میں بھی پی ڈی ایم کو کامیابی ملی

اگر اسمبلی سے استعفے نہیں دیے جاتے تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو، مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں، اس کے پیچھے دباؤ ہوگا، کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حتمی حکمت عملی طے کریں گے

چیئرمین نیب کی مریم نوازکی ضمانت منسوخی کی درخواست، لاہورہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے مریم نواز سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

این سی او سی اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت، کووڈ ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنیوالوں کےخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں