لاہور (پبلک نیوز ) پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا .
لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں نے جماعت نہم کے رزلٹ کا اعلان کر دیا گیا ۔
لاہور بورڈ نے سیکنڈری جماعت نہم سالانہ امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، لاہور بورڈ کی کامیابی کا تناسب مایوس کن طور پر صرف 49.60فیصد رہا ہے۔
سالانہ امتحان میں 295121 امیدواران نے شرکت کی ہےجن میں153966 لڑکیاں اور 141155 لڑکے شامل ہیں ۔
پرائیویٹ امیدواران 94888 اور 200233 ریگولر امیدواران امتحان دینے والوں میں شامل ہیں ۔
خیال رہے کہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biselahore.com پر لوڈ کر دیا گیا ہے ۔