بٹگرام :چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری

بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کیلئےخصوصی دعاوں کا سلسلہ جاری ہے.

تفصیلات کے مطابق مقامی لوگوں نے خیرات و صدقات دینا شروع کردئےہیں.پیرزئی ملکال قوم کی جانب سے جانور ذبح کرکے دعا کی گئی ہے.

لفٹ میں پھنسے طلبہ کی خیریت سے ریسکیو کیلئے جانور ذبح کیا گیا ہے.

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے شہر بٹگرام میں پاشتو کے مقام پر چیئرلفٹ کی رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 6 بچوں سمیت 8 افراد 900فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیےپاک فوج ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں