پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم نے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی ہے، افغانستان کی پورٹی ٹیم 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 47 اوور میں 201 رنزبناکر آؤٹ ہوگئی اور افغانستان کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب افغانستان کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 59 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان 2، کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے 21، آغا سلمان نے7، اسامہ میر نے 2 اور شاہین آفریدی نے بھی 2 رنز بنائے۔
امام الحق نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ شاداب خان 39 اور افتخار احمد 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان نے 3، راشد خان اور محمد نبی نے 2،2 اور رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔