’’عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے‘‘

لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہے لانگ مارچ کرے ٗ چاہے استعفے دیں یا نہیں دیں مگر ایک بار واضح ہے کہ عمران خان ہی 2023تک وزیر اعظم رہیں گے۔

سوشل میڈیا پر اپنی ایک ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ کرپشن کے دیوانوں کا مجموعہ پی ڈی ایم اتحاد جو گرتے پڑتے وجود میں آنے کے 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال یہ فیصلہ نہیں کرسکا کہ استعفے دینے ہیں یا لینے ہیں اور یہ لوگ ملک کو ان بحرانوں سے نکالنے کی باتیں کررہے ہیں جس کے ذمہ دار یہی بدنما سیاسی چہروں کے حامل مفاد پرست اور کرپٹ گاڈ فادرز خود ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ آل پاکستان لوٹ مار ایسوسی ایشن کا بڑے سے بڑا چور کسی بھی طرح خود کو بڑا لیڈر ثابت کرکےپی ڈی ایم کا ریموٹ کنٹرول اپنے ہاتھ میں رکھنا چاہتا ہے۔ کرپٹ ٹولہ کان کھول کر سن لے’’ مارچ لانگ کریں چاہے شارٹ، استعفے دیں یا نہیں۔ عمران خان ہی 2023 تک اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وزیراعظم رہے گا‘‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں