لاہور: فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی ہے۔ شاہین آفریدی نے بابر اعظم کے ساتھ ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔
family ❤️ pic.twitter.com/VjKAFOTIE5
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 19, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شاہین شاہ آفریدی نے دل کی ایموجی کےساتھ “فیملی” کا کیپشن لکھا ۔ تصویر میں دونوں کھلاڑیوں کے سامنے بورڈ گیم شطرنج بھی دکھائی دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لڑائیوں کی افواہیں گردش میں تھیں۔