انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا

کراچی : پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 2 پیسے سستا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 293 روپے 88 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 294 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا۔


اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 297 روپے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 296 روپے پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ:

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوگیا، ٹریڈنگ میں ملا جلا رجحان رہا۔ 100 انڈیکس میں 20پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 45 ہزار 889 پر بند ہوا۔

مجموعی طور پر 313کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 160 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 132 میں اضافہ ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں