ایکس جسے پہلے ٹوئٹر کے نام سے جانا جاتا تھا، نے اچانک اپنے پلیٹ فارم پر عجیب تبدیلی کی ہے جس کے تحت کسی خبر کے لنک کو پوسٹ کرنے پر اس کی ہیڈلائن نظر نہیں آتی۔
ایکس کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس سے پوسٹس زیادہ بہتر نظر آئیں گی۔
اب جب بھی کوئی لنک ایکس پر پوسٹ کیا جائے گا تو خبر میں شامل تصویر صارف کے سامنے نظر آئے گی جس کے بائیں کونے میں ویب سائٹ ڈومین لکھا گیا ہوگا مگر مزید کچھ بھی نہیں لکھا ہوگا جس سے معلوم یہ ہو سکے کہ اس تصویر پر کلک کرنے پر آپ کسی اور ویب سائٹ پر چلے جائیں گے۔
یہ تبدیلی آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کی گئی ہے اور اس سے صارفین کیلئے اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا کہ کونسی تصویر کسی خبر کی ہے اور کونسی عام سی تصویر ہے۔
لنک پوسٹس سے ہیڈ لائن ہٹانے کے اس فیچر پر اگست سے کام کیا جا رہا تھا۔
ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ایسا ان کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ بہتر نظر آنے لگے گا۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب ایکس کی جانب سے میڈیا اداروں کے خلاف اس طرح کا اقدام کیا گیا ہے۔
NEWS: X is changing how news links show up on the timeline.
It will strip out the headline/text so links display only an article’s lead image. pic.twitter.com/yseGs58i3Z
— X News Daily (@xDaily) August 22, 2023
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے اس طرح کے اقدامات کیے جاتے رہے ہیں۔
حال ہی میں ایلون مسک نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ اب روایتی میڈیا کی خبریں نہیں پڑھتے۔
I almost never read legacy news anymore.
What’s the point of reading 1000 words about something that was already posted on 𝕏 several days ago?
— Elon Musk (@elonmusk) October 3, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ ایکس الگورتھم کو لنکس کے خلاف ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر رہ سکیں۔