قومی کرکٹرز کو بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے، ذرائع

لاہور: ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو بذریعہ ای میل سنٹرل کنٹریکٹ مل گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کی جانب سے جلد سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے، سینٹرل کنٹریکٹس پر دستخط کے بعد کھلاڑیوں کو بقایاجات کی ادائیگی کر دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو 4 ماہ سے ادائیگی نہیں ہوئی ۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ورلڈکپ سے پہلے کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں