” پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو ٹھینگا دکھا“

لاہور (پبلک نیوز) معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم تاریخ کی تاریکیوں میں گم ہونے کو ہے۔ جس کا پیٹ پھاڑنے کا اعلان کیا تھا اس نے منہ پھاڑ کر جواب دے دیا۔

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کو ٹھینگا دکھا دیا الوداع پی ڈی ایم۔ اب پی ڈی ایم کا لانگ مارچ اس کی لاش کا سیاسی جنازہ ہوگا۔ پی ڈی ایم نے چار دن سڑکوں رونق لگائے رکھی سیاسی جنازہ دھوم سے ہی نکلنا چاہئیے۔ پی ڈی ایم سیاسی نابالغوں کے ہاتھوں یرغمال بن چکی تھی۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ زرداری نے انہیں ٹشو پیپر کی طرح استعمال کر کے سیاسی ڈسٹ بن میں پھینک دیا۔ مفرور کی مغرور بیٹی آر یا پار کرتے کرتے مکافات عمل کا شکار ہوگئی۔ ظل سبحانی نے بھی اپنے پارٹی صدر جونیجو کی پشت میں چھرا گھونپ کر پارٹی پر قبضہ کیا تھا۔ اپنے آپ کو دھرتی کا سپوت کہنے والا تین بار کا وزیراعظم واپس آنے کو بھی تیار نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان سے ہرگز مخلص نہیں ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ اپنی آل اور کھال بچاؤ۔ پاکستان کو انہوں نے اپنے مردے دفنانے کا قبرستان سمجھ رکھا ہے۔ یہ عیاشیاں باہر کرتے ہیں اور لاشیں پاکستان کارگو کر دیتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن اپنا تو بھرم رکھیں اور پی ڈی ایم کی صدارت سے استفی دے دیں۔ مولانا استعفی دے کر استفعے منہ پر مارنے کی جعلی راجکمارای کی خواہش پوری کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں