سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کا علاج خرچ پی سی بی اٹھائیگا

لاہور (پبلک نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھائیں گے۔ سابق کرکٹر توصیف احمد سے مکمل رابطے میں ہیں۔ توصیف احمد جب تک سفر کے قابل نہیں ہوتے، انہیں نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں ٹھہرائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں