گوجرانوالہ: کورونا وائرس کی تیسری لہر، مریض بڑھنے لگے

گوجرانوالہ (پبلک نیوز) ریجن میں 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے شکار153نئے مریض سامنے آگئے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ریجن میں کوروناوائرس کے شکار مریضوں کی تعداد2751ہوگئی۔

محکمہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر نصرت کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ میں کوروناوائرس کےشکارمریضوں کی تعداد727ہے، گجرات میں837،سیالکوٹ 769،حافظ آباد میں161مریض کورونا کے شکار ہیں۔ گوجرانوالہ:منڈی بہاؤ الدین میں157جبکہ نارووال میں 50 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے

فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر نصرت کے مطابق گوجرانوالہ ریجن میں 784 مریض صحتیاب جبکہ 62 مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ 6 اضلاع میں 1905 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر اعلاج ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں