بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی فضائیہ کا ایک اور جنگی طیارہ گر کے تباہ ہو گیا ہے۔ تباہ ہونے والے طیارہ کا پائلٹ بھی نہ بچ سکا۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی فضایہ کے مگ 21 نے وسطی بھارت میں موجود ایئر بیس سے ٹرینن مشن کی اڑان بھری۔ اڑاتے بھرتے ہی طیارہ گر گیا۔ گرنے سے طیاہ تباہ ہو گیا اور پائلٹ بھی جانبر نہ ہوا۔

سماجی رابطوں کی ویب ٹوئٹر پر انڈین ایئر فورس کے آفیشل ہینڈل سے اس کی تصدیق کی گئی۔ ٹویٹ میں بتایا گیا کہ طیارہ میں گروپ کیپٹن اے گپتا تھے جو ہلاک ہو گئے۔ ساتھ ہی واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم بھی دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں