لاہور ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو ا نتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے ٗ کیا کسی کو ایک بھی گھر ملا ہے بلکہ لوگ اپنے گھروں کا کرایہ دینے کے بھی قابل نہیں رہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک پر سلیکٹڈ ٹولے نے عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے ٗ اس ٹولے کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے ٗ 2018 میں مہنگائی کہ شرح 3 جبکہ آج 14 فیصد ہو چکی ٗ شہباز شریف نےمیثاق معیشت کی پیشکش کی 2013 میں 18، 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی لیکن 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ تھی ان سب کاموں کا صلہ اپنی اور خاندان والوں کی گرفتاریاں اور سزائیں ملیں ۔
انہوں نے کہا کہ ایسے شخص کے ساتھ جو ہر وقت حسد، بغض کی بات کرے، اس سے بات چیت نہیں ہو سکتی ووٹ چوری والے شخص سے انتخابی اصلاحات پر بات چیت نہیں ہو سکتی۔ اسے ڈر تھا کہ شہباز شریف باہر رہا تو انہیں بے نقاب کرے گا اس شخص کو انتخابی اصلاحات کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیئے کیا 50 لاکھ میں سے کسی کو ایک گھر بھی ملا بلکہ لوگ اپنے گھروں کا کرایہ دینے کے بھی قابل نہیں رہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، بجلی، گیس، ادویات سمیت ہر شے مہنگی ہو چکی ہے سینٹ کے انتخابات میں منڈیاں لگانے والے سے انتخابی اصلاحات پر بات کریں ؟ نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آج مریم نواز یاد آ گئی ہے مریم نواز تمام سوالات کے جوابات پہلے ہی دے چکی ہیں سال بعد دوبارہ وہی سوالات احتساب کے منہ پر طمانچہ ہے۔ شہزاد اکبر آج گمشدہ ہے، اسی طرح وزیراعظم اور کرائے کے ترجمان بریف کیس کابینہ سمیت غائب ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کدھر گئے شہباز شریف کیخلاف کیسز ؟؟ 18 ماہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ہم نے 2013 میں عوام سے وعدے کئے تو 2018 میں تمام وعدے پورے کر کے دکھائے آج عوام کو یہ باتیں یاد ہونی چاہئیں انہوں نے 6 سال سے اپنی فارن فنڈنگ کا جواب تک نہیں دیا اور الزام دوسروں پر کرپشن کا لگاتے ہیں مریم نواز 26 مارچ کو نیب نے بلایا ہے۔