سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں پی آئی اے کے ملازم ایک بچے کو پرسکون کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ماضی میں قومی ایئر لائن ہمیشہ تنقید کی زد میں رہی ہے تاہم اس بار سوشل میڈیا پر ایک مختلف وجہ سے عملے کی تحیسن کی جارہی ہے۔
چند روز قبل پاکستانی گلوکار فخر عالم کی جانب سے ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں قومی ایئر لائن ایک بار پھر ترقی کی نئی منازل کو چھوئے گی۔
فخر عالم کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فضائی عملے کے سربراہ سٹیورڈ توحید داؤد پوتہ ایک بچے کو بانہوں میں تھامے ہوئے اس کو چپ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
A friend onboard @Official_PIA ISD to KHI early morning flt yesterday shared this. A baby was crying non stop, the mother was exhausted & stressed, she couldn’t comfort the child. So the head pursur Mr.Tauheed helped the child sleep. Now that truly is GREAT people to fly with. 👍🏼 pic.twitter.com/yM4aynPA1i
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) March 12, 2021
فخر عالم نے لکھا کہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی فلائٹ کے دوران ایک ماں کی طرف سے اپنے روتے ہوئے بچے کو چپ کرانے میں ناکامی پر پی آئی اے کا عملہ اسے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یہ واقعی اب عظیم افراد ہیں جن کے ساتھ فضائی سفر کیا جاسکے۔
بعدازاں سوشل میڈٰیا پر پی آئی اے عملے کے اس عمل کی بھرپور تحسین کی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پی آئی اے عملے کے اس عمل پر ان کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔