انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا

12:35 PM, 1 Nov, 2022

احمد علی
آج بھی انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہوا۔ ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220.65 روپے کا ہے۔ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 220.89 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسےکم ہو کر 226.50 روپےکا ہوگیا ہے۔
مزیدخبریں