ناسا نے نئے سال کے آغاز پر سورج کی دلکش تصویر جاری کردی

12:53 PM, 2 Jan, 2023

احمد علی
لاہور: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے سالِ نو کے آغاز پر سورج کی ایک دلکش تصویر جاری کی گئی ہے۔ معروف فوٹو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹاگرام پر ناسا نے ایک تصویر جاری کی ہے۔اس تصویر میں سورج سے آگ کی لپٹیں خارج ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ ناسا نے تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے سورج کی عمر 4.5 بلین سال سے زیادہ ہے۔ ناسا نے پوسٹ میں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمین سے سورج 150 ملین کلو میٹر دوری پر ہے۔ سورج ہمارے نظام شمسی کے مرکز میں ہے جو اپنے 8 لاکھ 65 ہزار میل چوڑے کور اور 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ موجود ہے، یہ سورج کی کشش ثقل ہی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی کے بڑے سے لے کر چھوٹے سیارے تک سب کو ایک خاص ترتیب میں رکھی ہوئی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ سیاہ خلاء میں سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے دھبوں میں سورج چمک اور گھوم رہا ہے۔
مزیدخبریں