ناسا نے نئے سال کے آغاز پر سورج کی دلکش تصویر جاری کردی

ناسا نے نئے سال کے آغاز پر سورج کی دلکش تصویر جاری کردی
لاہور: امریکی خلائی ایجنسی ناسا کی جانب سے سالِ نو کے آغاز پر سورج کی ایک دلکش تصویر جاری کی گئی ہے۔ معروف فوٹو شیئرنگ اپیلی کیشن انسٹاگرام پر ناسا نے ایک تصویر جاری کی ہے۔اس تصویر میں سورج سے آگ کی لپٹیں خارج ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔ ناسا نے تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ تصویر میں نظر آنے والے سورج کی عمر 4.5 بلین سال سے زیادہ ہے۔
ناسا نے پوسٹ میں نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ زمین سے سورج 150 ملین کلو میٹر دوری پر ہے۔ سورج ہمارے نظام شمسی کے مرکز میں ہے جو اپنے 8 لاکھ 65 ہزار میل چوڑے کور اور 15 ملین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے ساتھ موجود ہے، یہ سورج کی کشش ثقل ہی ہے جو ہمارے نظامِ شمسی کے بڑے سے لے کر چھوٹے سیارے تک سب کو ایک خاص ترتیب میں رکھی ہوئی ہے۔ تصویر میں نظر آرہا ہے کہ سیاہ خلاء میں سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے دھبوں میں سورج چمک اور گھوم رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔