سیکیورٹی فورسز کا کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا کچھی اور خاران میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع کچھی اور خاران میں دو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان اور فتنہ خوارج کے 17 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ 

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کچھی کے علاقے سنی میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شہر میں ناکہ بندی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 10 بھارتی دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع خاران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر کارروائی کے دوران تباہ کر دیا گیا۔سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ خاران آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی حکمت اللہ نے جام شہادت نوش کیا،

25 سالہ سپاہی حکمت اللہ کا تعلق ضلع کرک سے تھا۔

  آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

Watch Live Public News