فوجی فاؤنڈیشن نےپی سی ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 20 فیصد شیئرز خرید لیے

فوجی فاؤنڈیشن نےپی سی ہوٹلز کی مالک کمپنی کے 20 فیصد شیئرز خرید لیے

(ویب ڈیسک)پاکستان کے بڑے کاروباری گروپس میں شمار ہونے والے 'فوجی فاؤنڈیشن' نے پرل کانٹینینٹل (پی سی) ہوٹل چین کی مالک کمپنی 'پاکستان سروسز لمیٹڈ' (PSL) کے 19۔70 فیصد ووٹنگ شیئرز تقریباً6۔55 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔

پاکستان سروسز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق فوجی فاؤنڈیشن نے 2 نومبر 2026 کو سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کے سیکشن 110 کے تحت پی ایس ایل کے6406797 ووٹنگ شیئرز حاصل کیے۔

یہ خریداری1022.42 روپے فی شیئر کے حساب سے کی گئی، جس سے کمپنی میں فوجی فاؤنڈیشن کا مجموعی حصہ 19۔70فیصد ہو گیا ہے۔

کمپنی 1958 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی قائم ہوئی تھی۔ اس کا بنیادی کاروبار ملک بھر میں فائیو اسٹار 'پرل کانٹینینٹل' (PC) ہوٹل چین کا انتظام چلانا اور ان کی ملکیت برقرار رکھنا ہے۔

کمپنی ہوٹل برانڈ کے نام اور ٹریڈ مارک کے تحت فرنچائز دینے کے علاوہ لاہور میں ایک بجٹ ہوٹل پراپرٹی بھی چلا رہی ہے۔

کمپنی میں گزشتہ کچھ عرصے کے دوران شیئر ہولڈنگ کی متعدد بڑی ڈیلز دیکھنے میں آئی ہیں۔

گزشتہ سال جولائی میں اے کے ڈی گروپ (AKD Group) نے6۔36ارب روپے سے زائد مالیت میں 95۔27 فیصد شیئرز خریدے تھے، جبکہ اسی دن داؤد جان محمد نے بھی 700 روپے فی شیئر پر 28 فیصد ووٹنگ شیئرز حاصل کیے تھے۔

بعد ازاں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی نے 6 ۔45ارب روپے (710 روپے فی شیئر) کے عوض 28 فیصد حصہ خریدا۔

ستمبر 2026 میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التوا معاملات کے حل کے لیے ٹھٹھہ سیمنٹ اور پی ایس ایل کے مابین ری اسٹرکچرنگ پر باہمی اصولی مفاہمت بھی طے پائی تھی۔

Watch Live Public News