وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لاہور کے شہریوں کے لیے ایک اور تحفہ

(ویب ڈیسک )ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے بعد آزادی سکوائر پر رنگا رنگ ڈانسنگ فاﺅنٹین نصب کر دیا۔

آزادی سکوائر پر نصب ڈانسنگ فاﺅنٹین کی ویڈیو ایل ڈی اے نے جاری کر دی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  کا کہنا ہے کہ دیدہ زیب اوررنگا رنگ ڈانسنگ فاونٹین سے آزادی سکوائر کوایک نئی شکل ملی ہے۔ اربن ری جنریشن کے تحت لاہور ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطراف ترقیاتی کام مکمل کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ریلوے کے ذریعے لاہور آنے والے شہریوں کو لاہور کی ایک نئی اور خوبصورت شکل نظر آتی ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور اس کے اطرف کی خوبصورت اور نئی شکل سے شہری منظر نامہ میں مثبت تبدیلی آئی ہے۔ ریلوے اسٹیشن اور اطراف میں ترقیاتی کاموں سے علاقے کا فساڈ بہتر ، ڈسٹ فری اور ماحول دوست ہوا ہے۔

طاہر فاروق نے مزید کہا کہ پورے علاقے کی اپ گریڈیشن سے گندگی ، ماحولیاتی آلودگی اور تجاوزات کا خاتمہ، ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے۔ 

Watch Live Public News